بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.7°C
Friday, 20 November 2026 | پاکستان: 11 جمادی الثانی 1448
ڈاکٹر مائیکل آرٹز

جرمنی پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے،ڈاکٹر مائیکل آرٹز

Friday, 20 November, 2026

جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آرٹز کی قیادت میں جرمن وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان جرمنی تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیالک کیا گیا۔اپٹما اور جرمن وفدنے دوطرفہ تجارت بڑھانے، ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون اور پائیداری کے عالمی معیارات پر عملدرآمد بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ڈاکٹر مائیکل آرٹز نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے،جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی معیار پر عملدرآمد کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہجرمن ادارہ VFI پاکستان کے برآمد کنندگان اور جرمن درآمد کنندگان کے درمیان تعاون اور کاروباری روابط بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔ چیئرمین اپٹما نے کہا کہجی ایس پی پلس پاکستانی برآمدات کو یورپی منڈی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتا ہے۔ای ایس پی پلس کے تحت 2013ء سے اب تک یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 73 فیصد جبکہ جرمنی کو برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا،اپٹما ممبر ملز جی ایس پی پلس کی 27 کنونشنز سمیت SA8000 اور Oeko-Tex جیسے بین الاقوامی پائیداری معیارات پر عملدرآمد کر رہی ہیں۔

اپٹما عالمی تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگی اور پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے نیشنل کمپلائنس اینٹیٹی کے قانونی فریم ورک کی تیاری میں معاونت کر رہی ہے۔پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت آرگینک کاٹن، ری سائیکلڈ پولیسٹر اور ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنا کر پائیدار صنعتی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *