بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.7°C
Friday, 20 November 2026 | پاکستان: 11 جمادی الثانی 1448
فضل الرحمان

فضل الرحمان اپنی لگژری رہائش گاہ چھوڑ کر پشاور میں مفتی محمود مرکز چلے گئے

Friday, 20 November, 2026

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں اپنی لگژری رہائش گاہ پر پولیس کی تعیناتی کے بعد اپنی لگژری رہائش گاہ کو اچانک چھوڑ کر پشاور چلے گئے وہاں وہ امفتی محمود مرکز میں ٹھہرے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ چھوڑنے کا واقعہ ان کی سکیورٹی واپس لئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی واپس لیے جانے کے بعد مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ کر رات گئے پشاور چلےگئے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی سکیورٹی پر مامور سرکاری اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد میں ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پشاور میں کسی گھر کی بجائے مفتہ محمود مرکز میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا جہاں ان کے کارکن کافی تعداد میں موجود رہ سکتے ہیں۔اپنے قریبی ساتھیوں سے مشورے کے بعد وہ رات گئے پشاور میں قائم مفتی محمود مرکز پہنچے۔ مفتی محمود مرکز پہنچنے پر وہاں موجود کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ جے یو آئی کے ذرائع اس منتقلی کی وجہ یہ بتا رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کل ہفتے کے روز پشاور ہائیکورٹ بار س جائیں گے اور بار کے ارکان سے خطاب کریں گے۔

کل وزیراعظم کی ہدایت پر فضل الرحمٰن، ان کے بیٹے اسعد محمود اور عبدالغفور حیدری کو فراہم کی گئی وی وی آئی پی سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔ گزشتہ رات ہی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر تعینات ایف سی کی پوری پلاٹون کو واپس بلا لیا گیا تھا۔ انہیں فراہم کی گئی پولیس کی وی وی آئی پی سیکیورٹی بھی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اسعد محمود سے بھی ایف سی کی بھاری سکیوٹی اور پولیس کی وی وی آئی پی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو 15 منٹ کے اندر اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر واپس روانہ ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ کل ہی جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے بھی غیر معمولی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ جمعیت علما اسلام کے لیڈر طویل عرصہ سے کسی استحقاق کے بگیر وی وی آئی پی سکیورٹی کے فیض یاب ہو رہے تھے۔ اب یہ سکیورٹی ہٹائے جانے کے بعد جے یو آئی کے ایک ترجمان نے اس سرکاری اقدام کو “ریاستی دہشت گردی” قرار دے دیا ہے۔

جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے بیان دیا جس میں کہا گیا کہ ہم جے یو آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ اسی دوران سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ مولانا کے گھر کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے، بلا اشتعال کاروائیاں ہو رہی ہیں ۔حکومت قانون کی حدود میں رہے۔ سنیٹر کامران مرتضٰی نے کہا کہ وکلاء اور کارکن ہوشیار رہیں، قائدین کے تحفظ کیلئے کسی بھی وقت کال دی جا سکتی ہے۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سیکیورٹی ہٹنے کے بعد اگر مولانا فضل الرحمان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صبح سے کچھ لوگ مولانا کے گھر کے اطراف میں ہیں، پتہ نہیں مسلم لیگ (ن) کیوں خوف زدہ ہے، اس کو کیا مشکل پیش آئی ہے، ہم نے کراچی سمیت متعدد جلسے کیے، کراچی جلسے میں ایک طرف ٹریفک چلتی رہی اور دوسرے طرف جلسہ ہوتا رہا ۔ عبدالغفور حیدری نے الزام لگایا کہ پالیسی پر تنقید اور مسائل پر بولنے کی وجہ سے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *