بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 11°C
Wednesday, 25 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448

19 نومبر کی ملاقات، 1945 کا سایہ اورمعاہدہ مکہ

Wednesday, 25 November, 2026

کہانی کی کڑیاں 19نومبر سے پندرہ دن پہلے ہی جڑنا شروع ہو گئی تھیں۔ 4نومبر 2026کو روسی صدر ولادیمیر پوتن ماسکو کے ریڈ سکوائر میں واقع نمائشی ہال مانیز میں سکول کے بچوں کیساتھ ایک مجسمے کے سامنے رکے۔ یہ مجسمہ فروری 1945 کی تاریخی یالٹا کانفرنس کا منظر پیش کر رہا تھا جس میں امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل اور سوویت رہنما جوزف سٹالن بیٹھے تھے۔پوتن نے بچوں کو بتایا کہ یہ تین بڑی طاقتوں کے رہنما تھے جنہوں نے جنگ کے بعد دنیا کے نئے نظام کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ محض تاریخ کا سبق نہیں تھا بلکہ آنے والے طوفان کا پیش خیمہ تھا۔ٹھیک پندرہ دن بعد 19 نومبر 2026کو چین کے شہر شینزین میں ایپک سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک کمرہ بند ہوا۔ اندر تین آدمی بیٹھے تھے اور باہر پوری دنیا سانس روکے کھڑی تھی۔ ایک طرف امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے دوسری طرف روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور بیچ میں میزبان چین کے صدر شی جن پنگ۔ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار دنیا کی تین سب سے بڑی ایٹمی طاقتیں ایک ہی میز پر آمنے سامنے تھیں۔انہوں نے 90 منٹ تک بند کمرے میں گفتگو کی اور پھر امن کا اعلامیہ جاری کیا۔ کاغذ پر لکھا تھا کہ ہم ایٹمی خطرات کم کریں گے توانائی کی سپلائی مستحکم رکھیں گے اقوامِ متحدہ جیسے اداروں میں اصلاحات کریں گے اور بڑی طاقتیں آپس میں بات چیت جاری رکھیں گی لیکن اس پورے اعلامیے میں کئی اہم نام غائب تھے یوکرین کا نام نہیں تھا یورپ کا نام نہیں تھا فلسطین کا نام نہیں تھا اور کسی مسلم ملک کا ذکر نہیں تھا۔ اور یہی اس پوری کہانی کا سب سے بڑا راز ہے۔
٭ 1945 کی یالٹا کانفرنس: جب بڑی طاقتوں نے دنیا کا نقشہ بانٹا،81 سال پہلے 4 فروری 1945 کو کریمیا کے شہر یالٹا میں بھی ٹھیک ایسا ہی ایک کمرہ بند ہوا تھا۔ اس وقت روزویلٹ چرچل اور سٹالن نے مل کر دنیا کو اپنے اثر و رسوخ کے حصوں میں بانٹ دیا۔ جرمنی کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا پولینڈ کی سرحدیں بدل دی گئیں اور مشرقی ایشیا کے خفیہ معاہدے کے تحت سوویت یونین کو جاپان کے جزائر کوریل جنوبی سخالین اور چین کی بندرگاہ پورٹ آرتھر و منچوریا میں خصوصی حقوق دے دیے گئے۔اس کمرے میں نہ پولینڈ موجود تھا نہ جرمنی نہ چین نہ ترکی اور نہ ہی دنیا کے کروڑوں مسلمان پاکستان تو ابھی دنیا کے نقشے پر ابھرا بھی نہیں تھا۔ یالٹا کے فورا بعد سوویت یونین نے ترکی کو دھمکی دی کہ باسفورس کی آبنائے ہمارے حوالے کرو۔ ترکی اس وقت اکیلا اور بے یار و مددگار تھا۔ اسی دن سے عالمی سیاست میں یالٹا اس خوفناک اصول کا نام بن گیا کہ بڑی طاقتیں بند کمروں میں چھوٹے ملکوں کی زمین اور قسمت کا فیصلہ ان کی مرضی کے بغیر کرتی ہیں۔
تاریخ کا سب سے تلخ سبق عالمی سیاست کی میز پر جو قوم خود نہیں بیٹھتی اس کا نام مینیو (کھانے کی فہرست)پر لکھ دیا جاتا ہے۔
٭ 2026 میں کھلاڑی بدل گئے مگر ایجنڈا وہی پرانا ہے: 1945 میں میز پر برطانیہ تھا 2026 میں اس کی جگہ چین نے لے لی ہے۔ 1945 میں میزبان روس تھا اس بار میزبان چین ہے۔ 1945 کی یالٹا چین کے لیے ایک تلخ یاد تھی کیونکہ تب سٹالن نے چین کی زمین پر سودے بازی کی تھی لیکن آج 2026 میں شی جن پنگ خود اس کھیل کے مرکز میں بیٹھے ہیں۔شی جن پنگ نے خود کو سپر پاورز کے درمیان ثالث اور میزبان کے طور پر پیش کر کے اپنی عالمی حیثیت کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔ شی جن پنگ نے ٹرمپ کا ذاتی استقبال کر کے ستمبر کے دورہ امریکہ کا جواب تو دیا مگر چین جانتا ہے کہ روس اس کا پکا پارٹنرہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو محض سنبھالنے کی ضرورت ہے۔دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی عبرتناک شکست کے بعد شدید اندرونی دبا میں تھے۔ انہیں اپنی ساکھ بچانے کے لیے شینزین کی اس شاندار تقریب اور تاریخی تصویر کی اشد ضرورت تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملاقات کے فورا بعد چین نے اعلامیہ جاری کیا اور پوتن نے ایک گھنٹے کی طویل پریس کانفرنس کی مگر ٹرمپ واپسی کے سفر میں غیر معمولی طور پر خاموش رہے اور جمعہ کو وائٹ ہاس میں بات کرنے کا وعدہ کیاجو اس بات کی علامت ہے کہ اصل سودے بازی ابھی پردے میں ہے۔تینوں طاقتیں تین ہتھیاروں کے ذریعے دنیا کو قابو میں رکھنا چاہتی ہیں اول دنیا کے 90 فیصد ایٹمی ہتھیار ان کے پاس ہیں دوم روس کی گیس چین کی فیکٹریاں اور امریکی ڈالر عالمی معیشت کی شہ رگ ہیں اور سوم ٹیکنالوجی اور متبادل کرنسی کے ذریعے امریکہ کی اجارہ داری کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔
٭یورپ کی بے چینی اور اسرائیل کی تنہائی:اس نئی صف بندی سے سب سے زیادہ خوفزدہ یورپ اور اسرائیل ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ وہ کسی یالٹا ٹو یا تھری کو قبول نہیں کریں گے جہاں ان کے ملک کا سودا ہو۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بھی دوٹوک کہا کہ یورپ کی شمولیت کے بغیر کوئی امن معاہدہ نہیں ہو سکتا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یورپ معاشی طور پر تھک چکا ہے اور ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ اب امریکہ یورپ کی حفاظت کا مفت ٹھیکیدار نہیں رہے گا۔ادھر مشرقِ وسطی میں اسرائیل کا سارا انحصار امریکی چھتری پر تھا۔ فروری 2026 میں امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملوں اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی بندش اور خلیجی جنگ نے تیل کی عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا۔ شینزین میں ٹرمپ نے شی جن پنگ اور پوتن سے واضح کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال رہنی چاہیے اور ایران کے ساتھ معاملات طے ہونے چاہئیں۔
(جاری ہے)

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *