بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.5°C
Wednesday, 25 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448
احتجاج

فلسطینی طالب علم کی گرفتاری کے خلاف یروشلم میں احتجاج، 200 سے زائد افراد عدالت پہنچ گئے

Wednesday, 25 November, 2026

مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی طالب علم مہدی تونسی کی گرفتاری کے خلاف طلبہ اور اساتذہ نے احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے عدالت کے باہر جمع ہوکر طالب علم کی رہائی کا مطالبہ کیا، جسے اسرائیلی پولیس نے گزشتہ ہفتے یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 26 سالہ مہدی تونسی مقبوضہ مشرقی یروشلم کا رہائشی اور عبرانی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے نومبر کے اوائل میں اس کے ہاسٹل پر کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا تھا، جبکہ یونیورسٹی کو گرفتاری سے چند منٹ قبل اطلاع دی گئی۔

منگل کے روز مہدی تونسی کو مشرقی یروشلم کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، جہاں اسرائیلی حکام نے اسے انتظامی حراست میں رکھنے کی درخواست کی۔ اس کارروائی کے خلاف 200 سے زائد افراد عدالت کے باہر جمع ہوئے اور اس کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی قانون کے تحت انتظامی حراست میں فلسطینیوں کو بغیر فردِ جرم عائد کیے یا مقدمہ چلائے چھ ماہ تک قید رکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس مدت میں دوبارہ توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہدی تونسی کو فلسطینی ہونے اور اپنے سیاسی و سماجی خیالات کا اظہار کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس کی رہائی کے مطالبے میں اسرائیلی حقوق کی تنظیمیں اسٹینڈنگ ٹوگیدر اور عیر عمیم بھی شامل ہیں۔عبرانی یونیورسٹی کی طالبہ آیا خطیب نے عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنے ساتھی کے ساتھ کھڑے ہیں، جسے بغیر الزامات بتائے یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *