بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.5°C
Wednesday, 25 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448
رانا ثنا

ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے، رانا ثنا

Wednesday, 25 November, 2026

کراچی: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے قائم نہیں کیے جا سکتے، نئے صوبوں کا قیام آئین کے مطابق ہی ممکن ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو وضاحت دی ہے کہ محسن نقوی کے خلاف کوئی ذاتی بات نہیں کی، ان کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں بلکہ 20 سے 22 سال پرانا تعلق ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف بات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ شکر ہے رانا ثناء اللہ نے تسلیم کیا کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ایک وزیر ان پر تبصرے کرکے ٹی وی پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس دن انہوں نے اس وزیر کے خلاف بات کی تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *