- الإعلانات -

انٹرنیٹ سروس کی بہتری کیلئے، سعودی حکام کا بڑا اعلان

ریاض : سعودی حکام نے بہترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے والی کمپنیوں کی جانچ کیلئے گیم موڈ کے نام سے نیا منصوبہ شروع کردیا۔

کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ریاست میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی جانچ کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو بتایا جائے گا کہ کونسی کمپنی بہتر انٹرنیٹ فراہم کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کورونا پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے بڑا اعلان

کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام سے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے مابین مقابلے کا ماحول مزید بہتر ہوگا۔

گیم موڈ کے تحت جو کمپنیاں بہتر کارکردگی پیش کریں گی انہیں سہ ماہی بنیادوں پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن مملکت میں سب سے زیادہ کھیلی جانے والی آن لائن گیمز کے دوران مختلف انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے رسپانس ٹائم کی سہ ماہی موازنہ رپورٹ بھی جاری کرے گا۔

سعودی عرب کی گیمنگ مارکیٹ کی موجودہ مالیت دو ارب ریال ہے جو 2030 تک ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔