بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

ایران ، 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پرحملہ ،8 دہشتگرد ہلاک ،5 اہلکار جاں بحق

Thursday, 4 April, 2024

ایران کے شہر راسک اور چابہار میں دہشت گردوں نے بیک وقت 2 پولیس فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق کارروائی میں پولیس فوجی چوکیوں پر حملے میں ملوث 8 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 5 سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی اور پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا ہے کہ چابہار اور راسک میں جیش العدل کے حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *