بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Sunday, 12 July 2026 | پاکستان: 27 محرم 1448

سعودیہ کا فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو 40 ملین ڈالر امداد دینے کا علان

Thursday, 21 March, 2024

ریاض: سعودی عرب نے فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کو 40 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہےکہ وہ غزہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے لیے کھانا اور 20 ہزار فیملیز کے لیے ٹینٹ فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی ایجنسی کو فنڈز کی کمی پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ کئی مغربی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔

رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے: امریکی وزیر خارجہ

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کئی عالمی امدادی گروپوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں یورپی ملکوں سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطین کے لیے امداد بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *