بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.1°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

اسلام آباد احتجاج میں 278 کارکن جاں بحق ہوئے، لطیف کھوسہ

Thursday, 28 November, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد میں منگل کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران 278 پی ٹی آئی کارکنوں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا ہے۔ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس احتجاج میں ہماری جماعت کے 278 کارکنوں کی جانیں گئیں، تاہم جب پروگرام کے میزبان نے ان سے ان جاں بحق کارکنوں میں سے 8 کا نام پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ معلومات ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے فراہم کی ہیں۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے 1900 کارکن گولیوں سے زخمی ہوئے، تاہم وہ اتنی بڑی تعداد میں زخمیوں کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے اور کہا کہ شواہد بعد میں فراہم کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *