بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

بھارتی جنونیت اور تکبر کے مقابلے میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، حافظ نعیم

Saturday, 17 May, 2025

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جنونیت اور تکبر کے مقابلے میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان نے بہت تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔حافظ نعیم نے مزید کہا کہ مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے، کشمیر کے بغیر مذاکرات قبول نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں ایبٹ آباد میں دفاع پاکستان اور غزہ مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے قوم کو اکٹھا کرکے نوجوانوں میں مایوسی کا خاتمہ کیا، اب ہم نے جس راستے کو اختیار کیا ہے یہی ہماری کامیابی کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اختلافات اپنی جگہ لیکن حکومت کے خلاف لڑائی اور ملک کے خلاف لڑائی میں فرق کرنا ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *