بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.7°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

Friday, 11 November, 2022

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔حلف برادری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، بار کونسل کے نمائندے اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی، تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *