بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.5°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

شہبازشریف کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے طلب کرلیا

Monday, 1 January, 2024

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا۔ شہبازشریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں 2017میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *