بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.1°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

Saturday, 29 March, 2025

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی، رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی جبکہ ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کہ اس اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اورعوامی صحت کو بہتر بنانا ہے، پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کا منصوبہ ہے، لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے، صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہے، لاہور ڈویژن کے 13 ملین شہریوں کیلئے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *