بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہوگی ، شعیب شاہین

Thursday, 7 March, 2024

شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ٹمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کی شرح 99.99 فیصد تک بڑھا دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد وائٹ پیپر جاری کرنے جارہے ہیں۔شعیب شاہین نے کہا کہ مصطفی نواز کھوکھر کے ساتھ ہمارے، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے پاس ایک ہی فارم 45 ہے جب کہ طارق فضل چوہدری کے پاس کوئی اور فارم 45 ہے، ہم ریٹرننگ افسر کو کاغذ بنا کر چھوڑ دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے تو اشرافیہ کھائے گی اور عوام قرضہ ادا کریں گے۔ عدلیہ ان ڈاکوو ¿ں اور اشرافیہ کو روکے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *