بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.4°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ملتا ہے، نواز شریف

Friday, 4 April, 2025

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی (ن) لیگ کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *