بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.8°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم نہیں جانے دیں گے: شیخ رشید

Saturday, 8 January, 2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں نہیں جانے دیں گے۔ شیخ رشید نے کہاکہ لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل رہے ہیں اور بچے بھی ان کے ساتھ ہیں، لوگ سیلفیاں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد ریسٹ ہاؤسز میں مفت میں رہ سکتے ہیں، لوگ مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید لوگ مری جانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کونہیں جانے دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریباً 200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں چند گھنٹوں میں نکال دیاجائےگا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دو ہیلی کاپٹر تیار ہیں مگر موسم ایسا ہے اس میں ہیلی کاپٹرکا رسک نہیں لیا جاسکتا، شام 7 سے 8 بجے تک راستے کھل جائیں گے۔ شیخ رشید نے مری میں 19 سے 20 افراد کی اموات کی تصدیق کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *