بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.1°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا، نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ

Saturday, 11 November, 2023

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔سعودی عرب کے دورے پر موجود نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔انہوں نے قابض صیہونی فوجوں کی نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام و نسل کشی پر اظہار افسوس کیا۔نگراں وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کیلیے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا۔صدر محمود عباس نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *