بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پاکستان کے انتخابات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ، امریکہ

Tuesday, 6 February, 2024

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس عمل میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا جائے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ پرتشدد واقعات، میڈیا کی آزادی پر پابندی، انٹرنیٹ کی آزادی سمیت اظہار رائے پر پابندی پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے اپنے قائدین کا انتخاب کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بغیر کسی خوف، تشدد یا دھمکی کے کرنا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *