بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.1°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

پنجاب ، ڈینگی کے اعداد وشمارجاری

Sunday, 29 September, 2024

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 631 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے ڈینگی کے 69 اور لاہور سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، اٹک، میانوالی، سرگودھا اور رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *