بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448
ایران، امریکا مفاہمت کیلئے شہباز شریف اور عاصم منیر نے تاریخی کردار ادا کیا، برطانوی وزیر

آئندہ ہفتے ایران کیساتھ معاہدہ ہوجائیگا، جنگ بندی میں توسیع کی جائیگی: ٹرمپ

Tuesday, 2 June, 2026

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائےگی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے امریکا کے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں پیغامات میں تعطل کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم پیغامات کی معطلی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ امریکا پھر سے فوجی کارروائیاں شروع کردے ۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کی بحری ناکا بندی جاری رکھے گا اور اس وقت کا انتظار کرے گا جب ایران امریکا کو منظور شرائط پر ڈیل کرنے پر تیار ہو، ناکا بندی آہنی ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *