بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.4°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے

Saturday, 3 May, 2025

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کی صورت حال پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب کے مطابق گزشتہ شب آندھی، طوفان اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 شہری جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ رات شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *