بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 01 October 2026 | پاکستان: 20 ر بیع الثانی 1448
آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے نئی شرائط، حکومت 174 ترامیم جلد پاس کرنے کیلئے متحرک

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے نئی شرائط، حکومت 174 ترامیم پاس کرنے کیلئے متحرک

Thursday, 1 October, 2026

آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری اداروں کے قوانین میں 174 ترمیم کی ڈیڈ لائن کے تناظر میں حکومت متحرک ہوگئی۔آئی ایم ایف کے مذاکرات کے دوران ہی ترامیم پارلیمنٹ سے پاس کرائی جائیں گی، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق متحرک، اپوزیشن اوراتحادیوں کو راضی کریں گے

گزشتہ روزاس معاملے پر پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر چیمبر طویل مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی نےحکومت سے قانون سازی میں تعاون نہ کرنےکا اعلان کر رکھا ہے۔ ایاز صادق نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےکیلئےقانون سازی میں تعاون مانگا، پیپلز پارٹی راضی ہوئی تو آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نےسرکاری اداروں کے9 سے10 قوانین میں ترامیم کی چوتھی ڈیڈ لائن بھی پوری نہیں کی، آئی ایم ایف نےایس اوایزقوانین کومرکزی ایس اوای ایکٹ سےہم آہنگ کرنےکا مطالبہ کررکھاہے، آئی ایم ایف کی شرط پر میری ٹائم ایکٹ میں بھی ترمیم کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے واپڈا کے گورننس ڈھانچے میں موثر اصلاحات کا مطالبہ کر رکھا ہے، حکومت نے ایس او ای قوانین میں ترامیم کے لیے متعدد مرتبہ نئی ڈیڈ لائن لی۔ آئی ایم ایف نےایس اوای قوانین میں ترامیم نومبرکےوسط تک مکمل کرنےکی ہدایت کررکھی ہے۔

آئی ایم ایف نےنیب چیئرمین تقرری کا عمل شفاف اور قواعد پر مبنی بنانےپرپیشرفت کا جائزہ لیا، نیب چیئرمین کی تقرری کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے نیب آرڈیننس میں ترمیم زیر غور ہے۔ ایس او ای قوانین میں ترامیم کیلئےحکومت نے جنوری 2026 میں 6 قوانین پارلیمنٹ کوبھجوائےتھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر مختلف قوانین میں 174 ترامیم کرنی ہیں، تین سرکاری اداروں سے متعلق مخصوص قوانین میں ترامیم پر مزید پیش رفت درکار ہے۔

چوتھے جائزہ کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس نومبر میں ہونے کا امکان ہے، چوتھے جائزہ اور اگلی قسط کی منظوری کامیاب مذاکرات سے مشروط ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *