بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Wednesday, 26 August 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الاول 1448

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی، خواجہ آصف

Wednesday, 6 August, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کا نہ پلاٹ، نہ غیرملکی شہریت کیونکہ انھیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی ناپاک کر رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *