بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.9°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

ابوظبی ٹی 10 ، محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

Tuesday, 27 September, 2022

ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن کے لئے ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔ ڈرافٹنگ تقریب گزشتہ روزہوئی جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ دفاعی چیمپیئن دکن گلیڈیئٹرز نے آندرے رسل، مجیب الرحمان ، ڈیوڈ وائزے ، ٹام کہولر، لیوک ووڈ، اوڈین اسمتھ، جوش لٹل، ویل اسمید، ظہیرخان ، کرٹس کیمفر، ظہورخان، عدیل ملک ، سلطان احمد، جے سن روئے اور تسکین احمد کو چنا ہے جبکہ نیکولس پورن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی دوسری ٹیم بنگلہ ٹائیگرز نے ایون لوئس، کولون منرو، حضرت اللہ زازئی، جوئے کلارک ، بینی ہوول ، بین کٹنگ، محمد عامر، میتھشا پاتھیرانا، نورالحسن، مرتھرن جوئے چوہدری، روحان مصطفیٰ ، چراغ سوری، عمیرعلی، ڈین کرسٹین اور جیک بیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔ اس بار دو نئے ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ جس کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 نومبر سے 4 دسمبر کھیلاجائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *