وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کامیابی سے مکمل ہوا، اب معاشی استحکام آئے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ سب وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے ہوا، سابق نگراں حکومت نے بھی مثبت کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مقصد معاشی استحکام اور جاری منصوبوں کی تکمیل ہے، یہ پروگرام آنے کے بعد ہم معاشی استحکام کی طرف بڑھیں گے۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام ہی راستہ ہے، منزل نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہے گا، دو وفاقی وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
اب معاشی استحکام آئے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
- by Daily Pakistan
- ستمبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 86 Views
- 2 ہفتے ago