بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.8°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیف

Thursday, 15 May, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک متحد قوم ہے، اب پاکستان کو سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔
مشیر اطلاعات کے پی کے کا کہنا تھا کہ وکلا کی فیس اور ضمانتی مچلکوں کے پیسے بھی وزیراعلی نے اپنی جیب سے ادا کیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے چالان جلد عدالت میں جمع کروائے۔ اسلام آباد میں احتجاج کے مقدمات کا ابھی تک سامنا کر رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *