بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 6 صفر 1448

اداکارہ کو رقم دینے کا معاملہ: ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

Tuesday, 21 March, 2023

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے 2016 کی انتخابی مہم میں امریکی اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر نیویارک کی عدالت میں سابق صدر ٹرمپ پر پیر یا بدھ کو فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے سیکیورٹی انتظامات کو معمول کی کارروائی قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں کوئی نامناسب کارروائی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری یا فرد جرم کی صورت میں حامیوں کو احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کیس کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *