بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، دفترِ خارجہ

Wednesday, 11 June, 2025

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون نیویارک میں ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نیو یارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کانفرنس فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بین الاقوامی کانفرنس 17 تا 19 جون اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز نیویارک میں ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اعلی سطح کے اجلاس میں پاکستان کا مقف پیش کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلہ کے پرامن اور دو ریاستی حل کا حامی ہے، دفتر خارجہ جلد اس دورے سے متعلق مزید معلومات جاری کرے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *