بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

اسحاق ڈار نے آج 1971 والی مہنگائی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا، حماد اظہر

Thursday, 4 May, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ 1971 کی جنگ میں جو مہنگائی تھی اسحاق ڈار نے آج اس کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ظل شاہ کو پولیس اہلکار نے قتل کیا، پولیس نے ایک طرف مؤقف اختیار کیا ہوا ہے کہ ظل شاہ حادثہ میں مرا۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پولیس کہہ رہی ہے ظل شاہ کو عمران خان اور حماد اظہر وغیرہ نے مارا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان آج 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے جارہے ہیں، ان پر حملے سے پہلے ایک خاص قسم کا بیانیہ بنایا گیا۔حماد اظہر نے کہا کہ اب مراد سعید کے خلاف خاص قسم کے ٹاؤٹ اس طرح کا بیانیہ بنا رہے ہیں، آپ اس طرح لوگوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *