بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.1°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

اسلام آباد میں پولن الرجی میں مسلسل اضافہ

Wednesday, 12 March, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن الرجی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، شہر میں پولن کی مقدار 10 ہزار 494 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی، اسلام آبادکے سیکٹر ای ایٹ، جی سکس اور ایف ٹین میں بھی پولن کی مقدار بڑھنے لگی۔ پولن کا پھیلاو مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران عروج پر ہونے کا خدشہ ہے، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 45 ہزار زرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *