بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

اسلام آباد و خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.3 زلزلے کے جھٹکے

Saturday, 10 May, 2025

شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے جن مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں مردان، سوات اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان سمیت پشاور، نوشہرہ ، صوابی کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 230 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکشن پہاڑی سلسلہ تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *