بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.6°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کا بڑا اقدام

Saturday, 5 November, 2022

پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے بتایا کہ اعظم سواتی سے متعلق ویڈیو کا پتا چلا ہے، تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی لیڈرز پرمشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹراعظم سواتی میرے بڑے بھائی ہیں اور ان کے انکشاف سے دلی رنج اورتکلیف پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر داخلہ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے اور اس سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی ہے، سینیٹراعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں جنہیں بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش فراہم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ کمیٹی اعظم سواتی کی وڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لےکر اپنی رپورٹ مرتب اور ایوان میں پیش کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *