بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.3°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر

Monday, 4 August, 2025

افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے آج پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر اسلام آباد آنا تھا۔پاکستانی و افغان سفارتی حکام نے دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ کا دورہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا۔ملا امیر متقی نے یہ دورہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کرنا تھا۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کے دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے ہو گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *