بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.6°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے پر تیار

Monday, 30 January, 2023

امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی بھی صدر بائیڈن کے ساتھ ترجوڑ کر بیٹھنے پر تیار ہوگئی،ایوان کے سپیکر کیون مک کار تھی نے صدر بائیڈن سے بدھ کو ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔کیون مک کارتھی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔ایوان کا سپیکر بننے کے کیون مک کارتھی نے بدھ کو صدر بائیڈن سے پہلی ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔صدر بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اخراجات میں کٹوتی پر مذاکرات نہیں کرینگے۔وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *