بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 17 November 2026 | پاکستان: 9 جمادی الثانی 1448

انتخابات کا التوا ناقابلِ قبول ہے، سراج الحق

Friday, 24 March, 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان ناقابلِ قبول ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دباؤ میں آئے بغیر غیر جانبداری کا ثبوت دے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی بے یقینی کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں۔واضح رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اپنی جماعت کا منشور بھی پیش کرچکے ہیں، لاہور میں منعقدہ تقریب میں سراج الحق نے اپنی جماعت کے منشور کے اہم نکات بیان کیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام بین الاقوامی معاہدوں کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی، آرٹیکل 62، 63 کے تحت قومی اسمبلی و سینیٹ ممبران کے لیے آزاد کمیشن بنایا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *