بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

اپر اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

Tuesday, 29 October, 2024

اپر اورکزئی میں ڈبوری بادان کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹر پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ڈی ایس پی کے مطابق پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔بلوچستان میں اس سال پولیو کے21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *