بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Monday, 17 August 2026 | پاکستان: 5 ر بیع الاول 1448
سیاست اپنی اپنی مگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک کو مستحکم کرنا مشترکہ ذمہ داری ، وزیر اعظم

ایران ، امریکہ جنگ، پاکستان کی ثالثی نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا:شہباز شریف

Sunday, 3 May, 2026

لاہور :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا۔لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ن لیگ کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اللہ نے دنیا میں پاکستان کا مقام بلند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایاہے۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھاکہ امت مسلمہ کو وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پر ناز ہے، آج سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر عزت اور تکریم ہورہی ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک میں جنگ بندی ہوئی، اس کے بعد اب بھی پاکستان بطور ثالث مذاکرات کروا رہا ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *