کالم

ایک قابل فخر پاکستانی

وطن عزیز میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں، ایسے درجنوں مرد وخواتین ہیں جنھوں پاکستان کے اندر ہی نہیں عالمی سطح پر ملک وملت کا نام روشن کیا، ایسا ہی ایک نام نمیرہ سلیم کا بھی ہے، جو بطور پاکستانی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوانے کے لیے کوشاں ہیں، نمرہ سیلم 1975 میں کراچی میں پیدا ہوئیں، نمیرہ سیلم نےبین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر ڈگری کولمبیا یونیورسٹی سے حاصل کی، حکومت پاکستان نے نمیر سلیم کو 2006 میں باضابطہ طور پر ملک کی پہلی خلا باز کے طور پر تسلیم کرلیا،نمیرہ سلیم کو 2011 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، نمیرہ امتیاز کو بین الاقوامی امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں پر ستمبر 2013 میں لندن میں پاکستان پاور 100 کی طرف سے طرف سے پاور 100 ٹریل بلز ایوارڈ سے نوازا گیا،نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007 کو قطب جنونی پر قدم رکھا اور قطب شمالی پر پاکستان کا پرچم لہرایا۔2007 میں نمیرہ نے پاکستان کےلئے سیاحت کی اعزازی سفیر کے طور پر خدمات سر انجام دیں، ریکارڈ بلندی سے زمین پر چھلانگ لگانے کا کارنامہ بھی نمیرہ سلیم سرانجام دے چکی ہیں، نمیرہ سیلم سپیس ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے بھی کوشاں ہیں، اس سلسلے میں گذشتہ سترہ سال سے ایک کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔ نمیرہ سلیم ماونٹ ایوریسٹ سکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ ایک انٹرویو میں نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ انھیں بچپن سے ہی خلا باز بننے کا شوق تھا، نمیرہ سیلم کے بقول درحقیقت انھیں ان کے والد کی بھرپور مدد اور حوصلہ افزائی میسر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل اپنے خوابوں میں تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔ نمیرہ سلیم خلا باز کے علاوہ ایک آرٹسٹ بھی ہیں، نمیرہ سلیم نے بتایا کہ وہ موناکو میں 25 سال سے مقیم ہیں، 2011 سے 2013 تک آنریری کونسل کی حیثیت سے کام کرتی رہیں، پاکستان میں سیلاب اور زلزلہ آیا تو میں نے ہاف ملین یورو ڈبیلو ایچ او کے زریعہ بھیجوائے تھے، نمیرہ 5 اکتوبر کو خلائی سفر میں جارہی ہیں، نمیرہ سلیم کا کہنا تھا کہ میں نے خلا میں جانے کے لیے ٹریننگ حاصل کی، نمیرہ سیلم کی تین دن کی زبردست ٹرینگ کے بعد پھر چوتھے دن یعنی پانچ اکتوبر کو ہم نے خلا میں جانا ہے، نمیرہ نے بتایا کہ ہماری خلا میں فلائیٹ سوا گھنٹہ کی ہے، ہم 80 ہزار کلومیٹر اوپر خلا میں جائیں گے، ہمارے سپیس کا سفرکا مکمل ریکارڈ کیا جائے گا، اس کی تمام فوٹیج ریکارڈ ہوں گی، میں مستقبل میں بھی پروگرام ہے کہ گلوبل سپیس انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے کام کروں گی،ایک سوال کے جواب میں نمیرہ سلیم کا کہنا تھا دراصل خلا میں جانا میرا ایک روحانی مقصد ہے، مجھے ستاروں میں دلچسپی ہے، نمیرہ سلیم کو گانے کا شوق بھی ہے،حال ہی میں نمیرہ سیلم نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضی سولنگی سے ملاقات کی اور پانچ اکتوبر کو خلا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنےکے عزم کا اظہار کیا، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نمیرہ سیلم کی اس کاوش سے پاکستان کے امن پسند اور ترقی پسند ملک کی حثیثت سے مثبت تشخص اجاگر ہوا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نمیرہ سلیم کو حکومت پاکستان وزیر اعظم اور عوام کی طرف سے مبارکباد بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے