بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب پورے ملک میں احتجاج ہو گا، جسے وہ خود لیڈ کرینگے: بیرسٹر گوہر

Tuesday, 3 June, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو گا، بانی پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا ہے کہ سارے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، جو وہ خود دیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے لوگ کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پیٹرن چیف ہیں، میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا چیئرمین نہ ہونے کی صورت میں سب کو پتہ ہے نتائج کیا ہوں گے، احتجاج کی ذمے داری ہمیشہ علی امین گنڈا پور کو دی جاتی تھی اب ایسا نہیں ہے، احتجاج سے متعلق مختلف لوگوں کو مختلف ذمے داریاں دی جائیں گی۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا ہے، میں ابھی بھی چاہتا ہوں کہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوں، سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی کی گئی، ہم کسی صورت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگتے ہیں تو شنوائی نہیں ہوتی، ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *