وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری معاشی ٹیم نے وزیرِ اعظم کی سربراہی میں محنت کی ہے، جو بجٹ آنے والا ہے اس میں عام آدمی کے لیے خوش خبری ہو گی۔
مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا پر مشتمل وفد گورنر ہاوس کراچی پہنچا، جہاں گورنر سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے وفد اور ایم کیو ایم کے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی ہے، اب کوشش ہے کہ عوام کو بجٹ میں خوش خبری دیں، حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی وزرا اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں، تمام فورسز کے سربراہوں، وزیرِ اعظم اور نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
دریں اثنا رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اجلاس کے شرکا کو وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے بریفنگ دی۔
انھوں نے کہا آج بہت ہی سیر حاصل گفتگو ہوئی، وزیراعظم ہر صورت میں صنعتی ترقی کو بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعلی سندھ اور صنعتکاروں کی تجاویز سے وزیراعظم کوآگاہ کریں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے زور دیا کہ عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا، پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے۔ فاروق ستار نے بھی تائید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مشکل کے دور میں ساتھ دینے پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا، آئندہ بجٹ میں ملک کے لیے بہتر ہو گا، بجٹ سے متعلق سب سے مشاورت کر رہے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں ڈائریکٹ ٹیکس کے معاملے کو بھی وسیع کرنا ہے، کراچی اور حیدر آباد سے متعلق ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دینیکی ضرورت ہے، ان شا اللہ اگلے سال دسمبر تک کے فور منصوبہ مکمل ہو جائے گا، کراچی میں بڑا مسئلہ نکاسی اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا ہے اسے حل کیا جائے گا۔
پاکستان
بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبری ہو گی: رانا ثنا اللہ
- by Daily Pakistan
- مئی 18, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 193 Views
- 1 مہینہ ago