بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

بگ بیش لیگ کو مشکلات کا سامنا، میلبرن اسٹارز کے مزید 2 کھلاڑی کورونا کا شکار

Monday, 3 January, 2022

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے مزید دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اب تک میلبرن اسٹارز کے 10 کھلاڑی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ میں آج میلبرن اسٹارز اور میلبرن رینیگیڈز کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے تاہم جو کلارک اور ٹام راجرز سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث مقامی کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ تاہم نک ہوکلے کا حال میں ٹیم کے ساتھ کوئی قریبی رابطہ نہیں رہا اور وہ گھر میں ہی قرنطینہ کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *