بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.1°C
Friday, 07 August 2026 | پاکستان: 24 صفر 1448

بھارتی وزارت خارجہ کی غیر ملکی سفیروں کو پہلگام حملے پر بریفنگ

Thursday, 24 April, 2025

بھارتی وزارت خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو پہلگام حملے پر بریفنگ دی ہے۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکا، برطانیہ، روس، فرانس، چین، جاپان اور یورپی یونین کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کیلئے ویزا سروس معطل کردی۔ بھارت میں پاکستانی باشندے ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ دیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود بھارتی باشندے جلد از جلد بھارت روانہ ہوجائیں۔
بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے جاری کئے گئے تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ میڈیکل ویزے 29 اپریل تک کارآمد رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *