بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.3°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت ٹھکرا دی،شا ہ محمود قریشی

Saturday, 4 February, 2023

تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت ٹھکرا دی،اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔آل پارٹیز کانفرنس میں آنے سے بھی صاف انکار کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیغام آیا کہ تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس کا حصہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف دعوت آتی ہے کہ چیلنجز پر سرجوڑ کربیٹھنا چاہیے۔دوسری طرف پرچوں کاسلسلہ جاری ہے،یہ متضاد چیزیں ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا ا یجنڈا تو بتائیں وہ چاہتے کیا ہیں؟کیا ہم ان کی ناکامیوں پر مہر لگانے جائیں؟واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے7فروری کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس بلائی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *