بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 9 صفر 1448

ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 76 ہو گئیں

Wednesday, 22 January, 2025

ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جا پہنچی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔یہ آگ 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے بچنے کے لیے 2 افراد نے عمارت سے باہر چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش کی تاہم دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جا پہنچی ہے اور 50 سے زائد افراد اس واقعے میں زخمی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *