سا ئنس و ٹیکنالوجی

جامعہ کراچی کے طالب علموں نے سستے اور کم بجلی والے گھریلو برقی آلات تیار کرلیے

جامعہ کراچی کے طالب علموں نے سستے اور کم بجلی والے گھریلو برقی آلات تیار کرلیے

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس کے طلبہ نے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل گھریلو برقی آلات تیار کرلیے، یہ کم خرچ بالا نشین آلات گھریلو کاج، کھانا بنانے اور اسے محفوظ کرنے کیلیے سہولت فراہم کرنے کے ساتھ توانائی کے بحران سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ہونہار طلبہ نے ملک کی فوڈ سکیورٹی کو خود مختار بنانے کیلئے جدید اور کم لاگت سائنسی پروجیکٹس پیش کیے۔ فوڈ ایکویپمنٹ ایگزیبیشن میں تیرہ سے زائد پروجیکٹس ہیش کیے جس میں کھانا بنانے اور اسے محفوظ کرنے کیلیے گم لاگت کی مشینیں بھی شامل تھیں۔طالب علموں نے مہنگائی اور گیس کے بحران سے پریشان عوام کو نجات دلانے کیلئے بغیر گیس اور تیل کے گرم ہوا سے کم وقت میں صحت مند کھانا بنانے کی مشین تیار کی تو کسی نے خواتین کی زندگی آسان کرنے کے لئے سستی اور کم بجلی سے چلنے والی آٹا گوندھنے کی مشین بنائی۔جامعہ کراچی شعبہ فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم حارث کامران نے کہا کہ ائیر فرائر بنایا ہے جو کہ صرف ایک قطرہ تیل کے ساتھ کھانے کے ارد گرد گرم ہوا گردش کر کے صحت مند کھانا پکانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ حیران کن طور پر طالب علموں نے یہ فرائر 6 دنوں میں اور صرف 9 ہزار روپے کی لاگت سے تیار کیا ہے جو 160 ڈگری تک درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہے۔حارث نے کہا کہ لوگوں کو اکثر درجہ حرارت اور تیل ڈالنے کا اندازہ نہیں ہوتا ان کے لیے بھی بہترین ہے۔ طالب علم صوہیب ملک نے کہا کہ ماحول دوست تھرمو الیکٹرک چپ سے منی ریفریجریٹر بنایا ہے، جس میں نقصان دہ کلورو فلورو کاربن کے بجائے ماحول دوست گیس استعمال کی گئی ہے اس کا مائنس 12 سیلسیس تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri