بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

Sunday, 17 September, 2023

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے ۔ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاجی فائز عیسی سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے ۔ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائینگے ، صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لینگے۔ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی ، جس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ، مسلح افواج کے سربراہان ، سپریم کورٹ کے ججز غیر ملکی سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *