بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی تین روزہ تنظیمی دورے پر خیبرپختونخوا روانہ ہوگئیں

Monday, 17 October, 2022

سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی تین روزہ دورہ پہ پشاور روانہ ہوں گی ۔ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکریٹری سکینہ شاہد اور عنایت جدون ہوں گی۔ دورہ خیبرپختونخوا کے پہلے روز دردانہ صدیقی دیر لوئر کے اجلتماع ارکان میں ” دور جدید کے چیلنجز اور رکنیت کے تقاضے “کے عنوان سے خطاب کریں گی- بعد ازاں دیر لوئر میں مقامی ناظمات کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کریں گی جس میں ضلعی کارکردگی کے علاوہ انتخابات کی تیاری اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی پیش کیا جائے گا – دورے کے دوسرے مرحلے میں سوات کی تمام ضلعی صدور کی نشست اور اجتماع ارکان سے خصوصی خطاب کریں گی- دورے کے تیسرے دن سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی پشاور پہنچیں گی -جہاں پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے اور بعد ازاں ارکان اور ناظمات کے اجتماعات سے خطاب کریں گی اور مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیں گی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *