بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

جنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینا حب الوطنی کا تقاضہ ہے، بلاول بھٹو

Tuesday, 18 March, 2025

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے بطور وزیرِاعظم کبھی بھی کسی پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ نہ ہی دہشت گردی پر، نہ کشمیر پر اور نہ ہی بھارتی جارحیت پر ہونے والے اجلاس میں وہ شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں ہیں اور یہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی اب اصرار کر رہی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینا ہر پاکستانی کی حب الوطنی کا تقاضہ ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *