بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.6°C
Tuesday, 18 August 2026 | پاکستان: 6 ر بیع الاول 1448

حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں ،ادائیگی کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنا یاجاتاہے

Sunday, 16 July, 2023

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں ادائیگی کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتاہے ۔اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قو م کے سامنے لائے ، پی ڈی ایم اور پی پی نے مہنگائی کیخلاف لانگ مارچز کیے ، اب مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ، حکومت غریب عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں ، بجلی ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ، ٹیکسز شامل کرکے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گئی ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *