بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 10 September 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الاول 1448

خاتون سے شوہر کے سامنے زیادتی کے ملزم کی مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے: بھائی کی درخواست

Wednesday, 11 June, 2025

لاہور ہا ئی کورٹ میں حافظ آباد میں خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے بھائی نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ملزم اکرام کو خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان خاور منصب، خاور فیاض اور لئیق پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو ملزم اکرام کو پیش کرنے کا حکم دے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *